ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل فرنچائزز کیلئے بڑے انعامات کا اعلان

چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل فرنچائزز کیلئے بڑے انعامات کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل فرنچائزز کے لیے بڑے انعاما ت کا اعلان کر دیا۔

محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پی ایس ایل کی فرنچائزز کے لیے آنے والے ایڈیشن میں انعام کا اعلان کر کے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کی گروتھ پر فرنچائزز کو انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ کی فاتح فرنچائز کو 5 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا جبکہ رنر اپ فرنچائز کو 3 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ ڈویلپمنٹ کے لیے کام کرنے والی بہترین فرنچائز کو 2 لاکھ ڈالرز کا انعام ملے گا، آئیں سب مل کر کرکٹ کو نئی بلندیوں پر لے کر چلیں۔

Ansa Awais

Content Writer