جنید ریاض :سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تحت ٹیچنگ انٹرنز کی ہائرنگ کے لیے آن لائن پورٹل اچانک بند ہونے سے ہزاروں امیدوار اپلائی کرنے سے محروم ہوگئے ہیں۔
آج 21 نومبر کو درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ تھی، لیکن پورٹل بند ہونے کی وجہ سے امیدوار شدید بے چینی اور تشویش کا شکار ہیں۔
امیدواروں نے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیں اور یا تو پورٹل کو فعال کیا جائے یا درخواست جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع دی جائے تاکہ کوئی بھی امیدوار اس اہم موقع سے محروم نہ رہے۔
ذرائع کے مطابق آن لائن پورٹل بند ہونے کے بعد امیدواروں کو فارم نہ کھلنے اور اپلائی نہ کر پانے پر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔