راودلشاد:الیکٹرک ٹیکسی سکیم کی ڈسٹریبیوشن کافارمولہ تبدیل کرنےکافیصلہ، پہلی مرتبہ خواتین کوبھی ماحول دوست الیکٹرک ٹیکسی سکیم کاشیئردیاجائیگا۔
100الیکٹرک گاڑیاں خواتین کوبیلٹنگ کےذریعےدی جائیں گی، 200الیکٹرک گاڑیاں ٹیکسی چلانےوالےمردڈرائیورزکودی جائیں گی۔
پنجاب حکومت کارپوریٹ ٹیکسی آپریٹرزکو 800 گاڑیاں فراہم کی جائیں گی، 100الیکٹرک گاڑیاں انفرادی طورپرشہریوں کوفراہم کی جانی تھیں۔
حکومت نےکمرشل کارپوریٹ ڈرائیورزکیلئے1ہزارگاڑیاں بلاسودفراہمی کی منصوبہ بندی کی تھی۔
صوبائی وزیرٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ نئےفارمولہ سےخواتین کوبھی روزگارکاموقع میسرآسکےگا۔