ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں:امن کمیٹی کے دفتر پر کالعدم تنظیم کے مسلح افراد کا حملہ، 7افراد جاں بحق  

بنوں:امن کمیٹی کے دفتر پر کالعدم تنظیم کے مسلح افراد کا حملہ، 7افراد جاں بحق  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بنوں کے علاقے ہوید دردڑیز میں امن کمیٹی کے دفتر پر کالعدم تنظیم کے مسلح افراد کے حملے میں 7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

 پولیس کے مطابق مسلح افراد نے حملے میں امن کمیٹی کے سربراہ قاری جلیل کے دفتر کو نشانہ بنایا، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

 مقتولین میں دانش، کامران، ولی اللہ، سفیان، محمد نیاز، نعمان اور سفیان شامل ہیں، پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔