علی ساہی: ڈی آئی جی ٹریفک کی خصوصی ہدایات پر صوبے بھر میں بغیر ہیلمٹ ،سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں تیز کردی گئیں۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں ماہ ہیلمٹ نہ پہننے پر 44 ہزار سے زائد شہریوں کو جرمانے کیے گئے ہیں۔
اسی طرح بغیر سیٹ بیلٹ گاڑی چلانے پر 4 ہزار سے زائد چالان جبکہ مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 13 ہزار سے زائد شہریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ترجمان کے مطابق صرف فیصل آباد میں ہی رواں ماہ 10 ہزار سے زائد شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔
چیف ٹریفک آفیسر محمد وقاص نذیر نے کہا ہے کہ ہیلمٹ کا استعمال حادثے کی صورت میں ہیڈ انجری سے بچاؤ کا بہترین ذریعہ ہے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں۔