ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی اے نے موبائل فونز پر ٹیکس کم کرنے کا مطالبہ کردیا

پی ٹی اے نے موبائل فونز پر ٹیکس کم کرنے کا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے بیرونِ ملک سے آنے والے موبائل فونز پر لگنے والے بھاری ٹیکسوں میں کمی کی حمایت کر دی ہے۔

پی ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ بریگیڈیئر (ر) امیر شہزاد کے مطابق عوام کا مسلسل مطالبہ بالکل درست ہے کیونکہ زیادہ ٹیکسوں نے شہریوں کے ساتھ ساتھ انڈسٹری کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو متاثر کیا ہے۔

AI کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ موبائل فونز پر ٹیکس لگانے یا وصول کرنے کا اختیار PTA کے پاس نہیں ہے۔ یہ مکمل طور پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کی ذمہ داری ہے،اکثر لوگ غلط فہمی میں PTA کو ٹیکس کا ذمہ دار سمجھتے ہیں، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

ڈی جی لائسنسنگ نے بتایا کہ PTA کے افسران بھی عام شہریوں کی طرح موبائل فون خریدتے ہیں اور انہیں بھی تمام ٹیکس ادا کرنے پڑتے ہیں۔ انہیں کسی قسم کی چھوٹ یا مفت موبائل فونز نہیں دیے جاتے۔

اس سے قبل رکنِ قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی نے موبائل فونز پر غیرمعمولی ٹیکسز پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے فنانس کی قائمہ کمیٹی کو خط لکھ کر موجودہ ٹیکس سسٹم کا فوری جائزہ لینے کی درخواست کی۔

ان کے مطابق زائد امپورٹ ڈیوٹیز، سیلز ٹیکس اور رجسٹریشن فیس نے عام شہریوں کی جدید ٹیکنالوجی تک رسائی مشکل بنا دی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ 500 ڈالر سے زیادہ مالیت والے موبائل فونز پر 25 فیصد سیلز ٹیکس اور 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس لاگو ہوتا ہے، جو کہ عوام کے لیے بڑی رکاوٹ ہے۔

عام شہریوں کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک رہنے والے پاکستانی بھی طویل عرصے سے شکایت کر رہے ہیں کہ بھاری ٹیکسوں کے باعث بیرونِ ملک لائے گئے موبائل فون رجسٹر کرانا مشکل اور مہنگا ہو جاتا ہے۔