ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے تیور بدل گئے، ماہرین نے اہم پیشگوئی کردی

موسم کے تیور بدل گئے، ماہرین نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:باغوں کے شہر سے آلودگی کے بادل چھٹ نہ سکے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا تیسرا نمبر برقرار، شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 209ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق سول سیکرٹریٹ 817،جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 448، شالیمار روڈ 430،صدر کینٹ میں آلودگی کی شرح 280،اقبال ٹاؤن 267 ،برکی روڈ پر آلودگی کی شرح 264ریکارڈ کی گئی۔

ڈی ایچ اے فیز فائیو 198،بیدیاں روڈ پر شرح 168ریکارڈ کی گئی، فضا میں خنکی بڑھ گئی ، موجودہ درجہ حرارت 15ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کم سے کم درجہ حرارت 11،زیادہ سے زیادہ 25ڈگری تک جانے کا امکان ہے، ہواؤں کی کم رفتار سے باعث فضا میں آلودہ ذرات موجود ہے، فضائی آلودگی ،خشک موسم سے بچاؤ کیلئے ماہرین نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔