زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

 زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں،چلاس میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 تفصیلات کے مطابق چلاس میں زلزلے کے سبب لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور قرآنی آیات کا ورد کرتے رہے،زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 36 کلو میٹر بتائی گئی ہے۔

  زلزلے کے سبب کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔