(ویب ڈیسک)موسم سرما میں بہت سے لوگ نزلہ ،زکام میں مبتلا ہو جاتے ہیں اگر آپ نزلہ زکام میں مبتلا ہیں تو ادراک کا قہوہ آپ کو وائرل انفیکشن سے موثر انداز میں لڑنے مدد دے سکتا ہے۔
ادرک صحت کے فوائد سے مالا مال ہے لیکن یہ ہمہ گیر سوپر فوڈ اس وقت زیادہ اہم ہو جاتا ہے جب آپ بخار میں مبتلا ہوں ، یہ کسی بھی سوپر فوڈ سے زیادہ آسانی سے آپ کی روزانہ خوراک کا حصہ بن سکتا ہے، ادارک میں قوت مدافعت کو بڑھانے والی خصوصیات پائی جاتی ہے جو درد سے آرام میں مدد دیتی ہیں ، ادارک کا قہوہ بہت سی بیماریوں کے علاج میں مدد دیتا ہے۔
:1 انچ تازہ ادرک کا ٹکڑا
1 چائے کا چمچہ لیموں کا تازہ جوس
1 چائے کا چمچہ شہد
1 کپ گرم پانی
سردی میں جب آپ اپنے قوت مدافعت کے نظام کو مضبوط، وٹامنز کی مقدار کو بڑھانے یا سردی کو کم کرنا چاہتے ہوں تو ادرک کا لذید قہوہ پی لیا کریں ۔یہ قہوہ نزلہ و زکام میں بے حد موثر ہے۔