اورنج ٹرین اور میٹرو بس کیلئے علیحدہ پولیس بنانے کا فیصلہ

اورنج ٹرین اور میٹرو بس کیلئے علیحدہ پولیس بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی رامے، ریحان گل) پنجاب میں ٹرانسپورٹ پولیس فورس کے قیام کا حتمی پلان تیار، اورنج ٹرین، میٹروبس کی ٹرانسپورٹ پولیس الگ سے ہوگی۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اور ٹرانسپورٹ پولیس 800 سے زائد بھرتی کرے گی، ٹرانسپورٹ پولیس کیلئے پہلے مرحلے میں 300 سے زائد کی فورس ہوگی، فورس میں ڈائریکٹر انفورسمنٹ، چیف ٹرانسپورٹ انسپکٹر، ٹرانسپورٹ سب انسپکٹر اور ٹرانسپورٹ سارجنٹ ہوں گے، پنجاب حکومت ماس ٹرانزٹ کی صرف سیکورٹی کے لیے سالانہ 70 کروڑ روپے کے اخراجات کر رہی ہے، پنجاب حکومت نئی ٹرانسپورٹ پولیس سے سالانہ ہونے والے اخراجات کم کر سکے گی۔

ٹرانسپورٹ حکام کے مطابق نئی فورس سے حکومت سالانہ ڈیڑھ ارب روپے کے ذرائع آمدن حاصل کرسکتی ہے۔علاوہ ازیں پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا، رجسٹریشن اور این او سی کی معلومات آن لائن فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا، محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے منصوبے پر کام شروع کردیا۔

 منصوبے کے تحت وہیکل رجسٹریشن، این او سی سمیت پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلقہ مسائل آن لائن کر دیئے جائیں گے، ان سے متعلقہ تمام معلومات کے لئے ہیلپ لائن قائم کی جائے گی، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سٹیزن کانٹیکٹ سنٹر کے ذریعے ٹرانسپورٹ سے متعلقہ معلومات بھی فراہم کرے گا، اس مقصد کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ اور پی آئی ٹی بی میں معاملات طے پا گئے۔

Sughra Afzal

Content Writer