سٹی 42 : عیدالاضحیٰ تعطیلات کے دوران مری میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
سیاحوں کے رش اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ مری مال روڈ کے اطراف فیملیز کے علاوہ ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 20 مئی سے 31 مئی 2026 تک 11 روز کیلئے ہوگا۔ مال روڈ پر صرف فیملیز کی نقل و حرکت کی اجازت ہوگی، ٹریفک روانی اور سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے پابندیاں نافذ کی گئیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر مری نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت احکامات جاری کر دیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انتظامیہ نے شہریوں اور سیاحوں سے تعاون کی اپیل کر دی۔
