سٹی 42 : پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب بھر کی مویشی منڈیوں کیلئے خصوصی سرویلنس جاری ہے۔ مویشی منڈیوں، بیوپاریوں اور خریداروں کی سکیورٹی کیلئے پورٹ ایبل۔فیشل ریگنائزیشن کیمروں اور ڈرونز کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے۔
ایس پی سیف سٹیز محمد ذوالفقار کا کہنا ہے کہ سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز میں مویشی منڈیوں اور گردونواح میں 24 گھنٹے ورچوئل پٹرولنگ کی جارہی ہے۔ سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے مویشی منڈیوں میں اضافی پورٹ ایبل 4G کیمروں کی تنصیب کی جا رہی ہے۔ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی نشاندہی پر فیلڈ فورس کو فوری الرٹ جاری کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس کی نشاندہی کرکے متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔
محمد ذوالفقار نے کہا کہ سیف سٹی ڈرونز کےذریعے مویشی منڈیوں کے اطراف ٹریفک انتظامامت کی بھی مانیٹرنگ جاری۔جدید اے آئی بیسڈ ٹیکنالوجی اور فیشل ریکگنیشن سسٹم کے ذریعے مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظررکھی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کیمروں، ڈرونز، اے آئی اور فیشل ریکگنیشن سسٹم کے ذریعے پنجاب بھر میں سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر اور مربوط بنایا گیا ہے۔