سٹی 42: شکارپور کے علاقہ رستم میں خسرہ کی وبا پھیل گئی۔ خسرہ میں مبتلا مزید 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔
شکارپور سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خسرہ سے جاں بحق ہونے والے بچوں میں طاہر،مہوش اور مزمل شامل ہیں۔ تینوں بچوں کی عمریں دو سال تین اور چار سال بتائی جارہی ہیں۔ تین ہفتوں کے دوران خسرہ میں مبتلا 9 بچے فوت ہوچکے ہیں۔
شکارپور :15 سے زائد بچے خسرہ میں مبتلا ہوئے تھے۔
علاقہ کے مکینوں نے خسرہ سے بچوں کو بچانے کے لئے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے مداخلت کرنے کی درخواست کی ہے۔