سٹی 42 : انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1پیسے سستا ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 278.56روپے سے کم ہوکر 278.55 روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 4 پیسے کمی سے 279.63 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 5 پیسے اضافے سے 326.12 روپے، برطانوی پاونڈ 61 پیسے اضافے سے 376.87 روپے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 3 پیسے کمی کے بعد 76.60 روپے، سعودی ریال 6 پیسے سستاہوکر 74.77 روپے کا ہوگیا۔