ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک چین سفارتی دوستی کے 75 برس؛ مشترکہ کاوشوں سے ترقی کا راستہ طے کریں گے؛ صدر و وزیر اعظم

پاک چین سفارتی دوستی کے 75 برس؛ مشترکہ کاوشوں سے ترقی کا راستہ طے کریں گے؛ صدر و وزیر اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ میں صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم  شریک ہوئے اور کہا مشترکہ کاوشوں سے ترقی کا راستہ طے کریں گے.
وزیراعظم شہبازشریف نے  تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہاچینی بھائیوں کی تقریب میں موجودگی باعث مسرت ہے،چینی صدر ،وزیر اعظم اور چینی قیادت کو خوشی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاکستان سب سے پہلا ملک تھا جس نے چین کو تسلیم کیا،دنیا میں منفرد مثال پاکستان،چین دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے،
چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا،سیلاب ہو یا کوئی بھی آفت،چین نے بے مثال ساتھ دیا،پاکستان نے ہمیشہ ون چائنہ پالیسی کی حمایت کی ہے،وقت گزرنے کے ساتھ دونوں ملکوں کی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہوئی۔
وزیر اعظم نے کہا سی پیک صدر شی چن بنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ ویژن کا عملی مظہر ہے،سی پیک پاکستان کی معیشت اور روزگار کی فراہمی کیلئے اہم ہے،2010 کا سیلاب ہو یا کوئی بھی آفت،چین نے بے مثال ساتھ دیا،پاکستانی عوام نے ہر مشکل وقت میں چین کے  تعاون کو سراہا،خطے کی موجودہ صورتحال میں پاکستان امن کیلئے کردار ادا کررہا ہے،پاک، چین دوستی سمندر سے گہری،ہمالیہ سے بلند اور شہد سے میٹھی ہے،مشترکہ کاوشوں سے ترقی کا راستہ طے کریں گے،صدر شی چن پنگ کی قیادت میں چین نے 80 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا،آج چین کی اقتصادی اور فوجی قیادت دنیا کیلئے مثال ہے،زراعت میں جدت کیلئے چین پاکستان کی مدد کررہا ہے،ایک ہزار پاکستان زرعی گریجویٹس نے چین میں جدید تربیت مکمل کی،سی پیک2.0میں زراعت،آئی ٹی،مصنوعی ذہانت،کان کنی ومعدنیات کا شعبہ ترجیح ہیں،پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے،
 صدر مملکت نے  پاکستان،چین سفارتی تعلقات کے 75سال کے تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا پاکستان چین دوستی کی پائیداری اور توانائی کی بھرپور عکاسی کرتی ہے،چین کیساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے،پاکستان اور چین نے ہمیشہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کا دفاع کیا،دوطرفہ تعلقات کو عوامی،سیاسی،ادارہ جاتی حمایت حاصل ہے،صدر شی چن پنگ کی قیادت نے تعلقات کو بے مثال بلندیوں تک پہنچایا،چین کی ترقی،جدت،غربت کا خاتمہ دنیا کیلئے مثال ہے،دونوں ملکوں کے فروغ پاتے تعلقات سے مشترکہ خوشحالی کے نئے مواقع کھلے،گلوبل ڈویلپمنٹ،سیکیورٹی،گورننس اقدامات پر چین کا کردار لائق حسین ہے،گوادر بندر گاہ کی تعمیر چین کی جانب سے عظیم تحفہ ہے،پاکستان چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہمیشہ احترام کرتا ہے،دونوں ملک امن ،استحکام،کثیر ا لجہتی ترقی کیلئے مل کر کام کررہےہیں۔