شاہد سپرا:لیسکو نے عید الاضحیٰ پر بلا تعطل بجلی فراہمی کے انتظامات مکمل کر لئے .
لیسکو نے کنٹرول روم قائم کر کے خصوصی ڈیوٹی پلان جاری کر دیا ہے،پاور کنٹرول روم میں افسران کی شفٹ وائز ڈیوٹیاں ترتیب دے دی گئیں۔
کنٹرول روم میں نامزد چیف انجینئرز کو مختلف شفٹس میں ذمہ داریاں سونپ دی گئیں،چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹریبیوشن ندیم ملک اپنی شفٹ میں کنٹرول روم میں فرائض انجام دیں گے،چیف انجینئر پی آئی یو ذوالفقار بلوچ بھی عید ڈیوٹی شیڈول کے تحت کنٹرول روم میں موجود رہیں گے۔
ترجمان لیسکو کے مطابق چیف انجینئر ایم ایم فاروق عمراپنی شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے،چیف انجینئر ٹی ایس نثار سرور بھی اپنی شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
چیف انجینئر ٹی اینڈ جی آفتاب بٹ، چیف انجینئرفیصل زکریا کو کنٹرول روم میں ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔