ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار کی چین اور افغان ہم منصب سے ملاقات،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار کی چین اور افغان ہم منصب سے ملاقات،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ کے مابین بیجنگ میں سہ فریقی ملاقات ہوئی۔ 

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تینوں وزرائے خارجہ نے سہ فریقی تعاون کو علاقائی  سلامتی اور معاشی روابط کے فروغ کیلئے اہم قرار دیا۔

ملاقات میں افغانستان میں سیکورٹی ماحول میں بہتری کو سراہتے علاقائی استحکام کیلئے معاشی روابط کو اہم قرار دیا گیا۔ تینوں وزرائے خارجہ کی جانب سے سہ فریقی سفارتی سرگرمیوں اور تعاون کو ضروری قرار دیا گیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے افغانستان کے ساتھ قریبی روابط میں تعاون سمیت تجارت ٹرانزٹ صحت اور باہمی روابط میں فروغ کا اعادہ کیا گیا۔ 

 پاکستان اور چین کی جانب سے سی پیک کو افغانستان تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ چین کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کی سالمیت اور  استحکام کیلئے مکمل حمایت کا اظہار کیا گیا۔ تینوں وزرائے خارجہ کی جانب سے خطے میں دہشت گردی کی روک تھام اور امن کے لیے سیکورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ 

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل میڈیا کو دورہ چین پر بریفنگ دیں گے، اسحاق ڈار کل دوپہر میڈیا نمائندوں سے خطاب کریں گے، اسحاق ڈار حالیہ دورہ چین کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔