ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دس مئی کے زخم چاٹتے بھارت کی ایک اور  کم ظرفی، پاکستان سخت جواب دےگا

Pakistan High Commission New Delhi, City42 India Pakistan escalation. De=escalation
کیپشن: نئی دہلی میں نریندر مودی کی حکومت پاکستان کے سفارتخانہ کے لئے روز مرہ کے امور انجام دینے میں مسلسل بلا جواز رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔  10 مئی کو پاکستان کی دی ہوئی سزا  سے لگنے والے زخموں میں درد اٹھتا ہے تو مودی سرکار پاکستانی سفارتخانے کا ایک اہلکار ملک سے نکال دیتی ہے۔ وہ اس سے زیادہ عملاً کچھ کر بھی نہیں سکتے کیونکہ جنگ کرنے سے پاکستان بہت زیادہ پٹائی کرتا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  دس مئی کے زخم چاٹتے بھارت نے کم ظرفی پر مبنی حرکتین بند نہین کیں۔ بھارت کی وزارت خٓرجہ نے نئی دہلی مین پاکستانی ہائی کمشنر کو تنگ کرنے کی غرض سے  کسی جواز کے بغیر  پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو  انڈیا  چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ 

بھارت کی  وزارت  خارجہ نے آج اعلان کیا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو  24 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں  پاکستانی ناظم الامور کو طلب کر کے ڈی مارش بھی دیا گیا ہے۔

پاکستان میں سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ نے  بھارت کی بلاجواز حرکت کا سخت جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

گزشتہ ہفتے بھی بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو  کسی اخلاقی جواز کے بغیر محض تنگ کرنے کی غرض سے  ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا ۔