ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں چھٹیاں مزید تین ہفتے نہ کرنے کا ظالمانہ فیصلہ

 Heat wave, City42 , Peshawar hot weather
کیپشن: پشاور، مردان سمیت سارے میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے لیکن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسر سکول 15 جون تک کھلے رکھنے پر بضد ہیں۔ عام طور پر سکولوں مین چھٹیاں یکم جون کو کی جاتی ہیں۔ اس سال گرمی زیادہ ہونے کے سبب گرمیوں کی چھٹیاں پہلے ہونا چاہئے تھیں، لیکن خیبر پختونخوا کی حکومت نے الٹا فیصلہ کیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   گرمیاں "وقت سے پہلے" آ گئیں لیکن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے لال بھجکڑ بضد ہیں کہ سکولوں کے بچوں کو گرمیوں کی چھتیاں نہیں دیں گے۔ ایک صوبے کے ایجوکیشج ڈیپارٹمنٹ نے آج سکولوں کو چھٹیاں نہ دینے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن کر دیا۔ صوبائی دارلحکومت میں آج ٹمپریچر   شام سات بجے  43 ڈگری سیلسئیس تھا۔ 

کل پنجاب کی حکومت نے اپنے  جلد چھٹیاں کرنے کے وعدے کو فراموش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سکولوں میں  چھٹیاں  29 مئی کو  ہوں گے، آج ایک اور صوبے نے پنجاب حکومت کی پیروی کرتے ہوئے سکولوں کے بچوں کو "وقت سے پہلے" تو کیا، "وقت پر" بھی  گرمیوں کی چھٹیاں دینے سے انکار کر دیا۔ گرمیاں "وقت سے پہلے" آ گئی ہیں لیکن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھے افسران اس حقیقت کو تسلیم کرنے سے  گریزاں ہیں کہ مئی کے تیسرے ہفتے ٹمپریچر بچوں کو سکول بھیجنے کے لئے  مناسب نہیں ہیںْ

خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت نے  آج بدھ کے روز سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ آج پشاور مین ٹمپریچر شام سات بجے  43 ڈگری سیلسئیس ہے،  دوسرے بڑے شہر مردان میں بھی آج شام سات بجے ٹمپریچر اتنا ہی شدید ہے۔ کل اور آنے والے دنوں میں ان شہروں میں گرمی شدید رہے گی۔ 

محکمہ موسمیات اور نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی ہیٹ ویوو  کی موجودگی اور ہیٹ سٹروک کے خطرے کے متعلق الرٹ اور وارننگز جاری کر چکے ہیں لیکن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے سے باز آنے پر آمادہ نہیں۔ 

الٹا فیصلہ!

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلان کے مطابق  سمر زون یعنی میدانی علاقوں میں پرائمری  سکول یکم جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے، جب کہ  مڈل ، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا کے "ونٹر زون"  میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی۔

خیبر پختونخواہ (کے پی کے) میں، "سمر زون" مین صوبہ کے تمام میدانی علاقے شامل ہیں، اور ونٹر زون میں بلند پہاڑی علاقے شامل ہیں۔ روایتاً سمر زون  کے سکولوں میں عام طور پر یکم جون سے 31 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہوتی ہیں، جب کہ "ونٹر زون" کے سکولوں میں یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوتی ہیں۔

اس سال اپریل اور مئی کے مہینوں میں سخت گرمی پڑنے کے باوجود خیبر پختونخوا کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے سمر زون کے سکولوں کو پندرہ جون تک کھلا رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں  میں بہت سے بچے دور کے علاقوں سے پڑھنے کے لئے آتے ہیں۔ 

 تاہم، ایسے واقعات ہوئے ہیں جب سمر زون میں موسم سرما کی تعطیلات عوام کے لیے ہیں، ایسے تعلیمی اداروں میں 5 جنوری تک توسیع کی گئی ہے۔