سٹی 42: پی ایس ایل 10؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے
آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے یعنی پلے آف کا آغاز ہوچکا ہے ، آج پلے آف مرحلےکے کوالیفائر میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرزمدمقابل ہیں
شائقین کرکٹ کی میچ دیکھنے کیلئے آمد کا سلسلہ جاری ہے ، آج فیصلہ کن میچ ہے
پی ایس ایل کے لیگ مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 13پوائنٹس کے ساتھ پہلےنمبر پر رہی،اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرےنمبر پر رہی ہے
جو ٹیم بھی میچ جیتے گی وہ فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی ،میچ ہارنے والی ٹیم کو دوسر ایلمینٹر میچ کھیلنے کا موقع ملے گا