سٹی 42 : لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ائیر کی حج پرواز میں دوران سفر فنی خرابی پیش آئی، جس کے باعث طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی ۔
2گھنٹے 47منٹ پرواز کے بعد طیارے میں فنی خرابی ہوئی، جس پر پائلٹ نے کراچی کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا، اور طیارے کی بحفاظت کراچی لینڈنگ کروائی گئی ۔
ائیرلائن انتظامیہ کے مطابق بوئنگ 777 طیارے میں 250 سے زائد عازمین حجاز سوار تھے، لینڈنگ کے بعد مسافروں کو لاونج منتقل کرکے طیارہ کو گراونڈ کردیا گیا، طیارے کے مسافروں کو ہوٹل میں منتقل کردیا گیا ۔
ائیرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متبادل طیارے کے انتظام تک مسافرہوٹل میں قیام کریں گے ۔