سٹی 42 : شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 253 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹریفک حادثات میں ایک بچہ جاں بحق، 303 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 94 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 209 معمولی زخمیوں کو موقع پرطبی امدادفراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔