ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الاضحی قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں عوام کا رش

عید الاضحی قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں عوام کا رش
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طلحہ اشرف:عید الاضحی میں چند روز باقی ہیں،شاہ پور کانجراں مویشی منڈی میں معمول سے زیادہ رش ہے۔
 عوام کی جانب ے خوبصورت جانوروں کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔بکرے ، چھترے ،دنبہ اور بیل بکنے کے لیے تیار ہیں۔
بکرے 60 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ تک فروخت ہو نےلگے۔چھترے اور دنبہ 40 ہزار سے 80 ہزار تک جبکہ بیل اور گائے 1 لاکھ سے 5 لاکھ تک فروخت ہو رہی ہیں۔
جسامت کیساتھ رنگ اور خوبصورتی پر بھی پیسے زیادہ مانگے جا نےلگے۔بیوپاریوں کا کہنا ہے ،ابھی منڈی میں گاہکوں کی کمی ہے اس لیے قیمتیں کم ہیں۔