ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ہ 7گھنٹے تک جا پہنچا 

لاہور:مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ہ 7گھنٹے تک جا پہنچا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:  لیسکو کے زیر انتظام مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا  مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 7گھنٹے تک جا پہنچا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی چوری کی بنیاد پر 7کیٹیگریز میں لوڈشیڈنگ کا شیڈول نافذالعمل کیا گیا۔شیڈول کے مطابق مختلف علاقوں میں 3سے 7گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع کردی ۔لیسکو نے 20سے 30فیصد لائن لاسز پر3گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع کی۔30سے 40فیصد تک 4،چالیس سے 50فیصد لائن لاسز پر 5گھنٹے لوڈشیڈنگ شروع کی۔

50 سے 60فیصد لائن لاسز والے علاقوں میں 6گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔60 سے 80فیصد تک لائن لاسز کی بنیاد پر 7گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع کر دی۔اووربلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران لائن لاسز سامنے آئے تھے۔لائن لاسز مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت کی ہدایت پرلوڈشیڈنگ ہونے لگی۔

 ترجمان کے مطابق  لیسکو کی ڈیمانڈ 3360 ،فراہمی 3350 میگاواٹ ہے ،لیسکو سسٹم پربجلی چوری کی وجہ سے 290 میگاواٹ تک لوڈمینجمنٹ کر رہی ہے۔