اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خضدار زیرو پوائنٹ کے قریب بس میں دھماکے کی پرزور مذمت، وزیرداخلہ محسن نقوی کا 4 بچوں کے جاں بحق ہونے کےواقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، وزیرداخلہ محسن نقوی کا جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے درندےکسی رعایت کے مستحق نہیں۔، دشمن نے بربریت کا مظاہرہ کرکے معصوم بچوں پر حملہ کیا۔
سکول بس پر حملہ دشمن کی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش ہے، قوم کے اتحاد سے ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، جاں بحق بچوں کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق بچوں کے خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ ہیں، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔