ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چلڈرن ہسپتال میں بچے کی ہلاکت پر جھگڑا: دو ڈاکٹروں سمیت 6 افراد زخمی

چلڈرن ہسپتال میں بچے کی ہلاکت پر جھگڑا: دو ڈاکٹروں سمیت 6 افراد زخمی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں چلڈرن ہسپتال میں بچے کی ہلاکت پر ورثا اور عاملے کی لڑائی میں دو ڈاکٹروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے بچے کے باپ اور بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

واقعہ چلڈرن ہسپتال میں اس وقت پیش آیا جب 9 سالہ ابوکبر کی ہلاکت کے معاملے پر ورثا نے ہنگامہ برپا کردیا۔ معاملہ تلخ کلامی کے بعد جھگڑے میں تبدیل ہوگیا اور دو ڈاکٹر زخمی ہوگئے۔ اس دوران ہسپتال کے عملے اور ڈاکٹروں نے بھی بچے کے ورثا پر تشدد کیا۔

واقعہ کے بعد ڈاکٹروں نے احتجاجاً کام بن کردیا۔ دوسری جانب پولیس نے بچے کے باپ اور دو بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

جس کے بعد ورثا نے بچے کی لاش سڑک پر رکھ احتجاج کیا تو نظام ٹریفک شدید متاثر ہوگیا۔ پولیس کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے باوجود بچے کے ورثا نے احتجاج ختم کرنے سے انکار کردیا۔

Ansa Awais

Content Writer