بھارت جانے کا فیصلہ حکومت کو کرنا ہے، نجم سیٹھی نے سچ بتا دیا

Najam Sethi PCB, ACC, Jay Shah, BCCI, ICC One Day World Cup. City42, Neutral Vanue, Sri Lanka, UAE
کیپشن: نجم سیٹھی نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے بھارت جانے کا فیصلہ سکیورٹی کی صورتحال پر منحصر ہو گا۔اگر پاکستان کی حکومت نے کہا کہ آپ ورلڈ کپ کھیلنے جائیں تو ہم ضرور جائیں گے۔ فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شاہد آفریدی کے کنٹروورشل ریمارکس نے آخر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو سچ بتانے پر مجبور کر دیا۔ نجم سیٹھی نے واضح الفاظ میں بتا دیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ کھیلنےکے لیے بھارت جانے کا فیصلہ نجم سیٹھی یا شاہد آفریدی نہیں کر سکتے،یہ فیصلہ پاکستان کی حکومت کو کرنا ہے۔ اگر حکومت نے کہا  کہ آپ ورلڈ کپ کھیلنے جائیں تو ہم ضرور جائیں گے۔

 غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ ورلڈ کپ کےلیے بھارت جانے کا فیصلہ ایشیائی کرکٹ کونسل  کے سربراہ جے شاہ کا اور میرا بھی نہیں ہے۔ یہ فیصلہ اُس جانب بھارتی حکومت کا اور اِدھر پاکستان کی حکومت کا ہے،سکیورٹی کی بنیاد پر ہی ان فیصلوں کا انحصار ہوتا ہے،اگر حکومت نے کہا کہ آپ ورلڈ کپ کھیلنے جائیں تو ہم ضرور جائیں گے۔

 نجم سیٹھی نے بتایا کہ سربراہ اےسی سی جے شاہ کی درخواست پرمیں نائب صدرپنکج کھمجی سےملا،ہائبرڈ ماڈل پر مثبت رد عمل سامنے آیا،انہوں نے جے شاہ کو بریفنگ کا بتایا،مجھے کہا گیا کہ15مئی کوبتائیں گے لیکن میں ابھی فیصلےکا منتظرہوں۔


انہوں نے کہا کہ سری لنکا کا اے سی سی پردباؤ ہے کہ نیوٹرل وینیو سری لنکا کو بنایا جائے،سری لنکا کا کہنا ہےکہ ستمبرمیں یو اے ای میں شدید گرمی میں ون ڈےکھیلنامشکل ہے، لیکن اسی موسم میں یو اے ای میں ایشیا کپ سمیت آئی پی ایل کے میچز ہو چکے ہیں، میزبان پاکستان ہے، گیٹ منی میزبان کا حق ہے، سری لنکا میں گیٹ منی کم ملے گی۔اس لئے ہماری ترجیح متحدہ عرب امارات ہے تاہم نجم سیٹھی نے یہ بھی کہا کہ اگر نیوٹرل وینیو کے لئےسری لنکا کا ہی فیصلہ ہو اورہمیں معاوضہ ٹھیک ملےتوبات ہو بھی سکتی ہے۔

نجم سیٹھی نے نئی سلیکشن کمیٹی سے متعلق بتایا کہ نئی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید ہی رہیں گے ، کمیٹی کے اراکین میں مکی آرتھر،گرانٹ بریڈ برن اور حسن چیمہ ہوں گے ، حسن چیمہ ڈیٹا کے ماہر ہیں، سلیکشن کمیٹی ڈیٹا پر بھی انحصار کرے گی ، جب کہمکی آرتھرپاکستان کرکٹ سےواقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ ضرورہوگا،نہ ہوا تو 3 ملکی ٹورنامنٹ کا پلان تیارہے، آئی سی سی کے اجلاس میں ریوینیو شیئرنگ کے فارمولے پر بات کی جائے گی۔