ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیریں مزاری کو آج ہی رات گئے عدالت پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیریں مزاری کو آج ہی رات گئے عدالت پیش کرنے کا حکم
کیپشن: Islamabad High Court
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے رات ساڑھے 11 بجے شیریں مزاری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

شیریں مزاری کے غیر قانونی اغوا کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم نامہ جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ایمان مزاری کی درخواست پر حکم نامہ جاری کیا۔عدالت نے کہا کہ سیکریٹری داخلہ یقینی بنائیں کہ شیریں مزاری کو آج رات ساڑھے 11 بجے پیش کیا جائے۔

شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، درخواست شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی جانب سے دائر کی گئی، ایمان مزاری کی جانب سے بطور پیٹشنر درخواست دائر کی گئی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر