ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کو شوکاز نوٹس جاری؛ وجہ بھی سامنے آگئی

شہباز شریف کو شوکاز نوٹس جاری؛ وجہ بھی سامنے آگئی
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا،مسلم لیگ ن انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم شہباز شریف کو شوکاز نوٹس جاری کردیا.

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم شہباز شریف کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا کیوں نہ پارٹی نشان کےحصول کےلئے پارٹی کو نااہل قرار دیا جائے،مسلم لیگ ن کی انٹراپارٹی الیکشن کروانے کی مقررہ تاریخ 13مارچ 2022تھی۔

ن لیگ کی درخواست پر14مئی تک انٹراپارٹی الیکشن کروانے کی آخری تاریخ دی گئی تھی۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن کو انٹراپارٹی الیکشن کروانے کا سرٹیفکیٹ مہیانہیں کیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن پر پاکستان تحریک انصاف کو بھی فائنل نوٹس جاری کیا کردیا گیا،پاکستان تحریک انصاف کی انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کی مقررہ تاریخ 13جون 2021 تھی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا پارٹی درخواست پر 13 جون 2022 تک کا ٹائم دیا گیاہے،انٹراپارٹی الیکشن کروانے کےلئےمزید وقت نہیں دیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer