سابقہ وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کو گھر کے باہر سے اٹھا لیا گیا

سابقہ وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کو گھر کے باہر سے اٹھا لیا گیا
کیپشن: Shireen Mazari
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: رہنما پی ٹی آئی افتخار درانی نے کہاہے کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کو کچھ دیر پہلے ان کے گھر کے باہر سے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

افتخار درانی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کو کچھ دیر قبل ان گھر کے باہر سے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، تمام کارکنان کوہسار پولیس سٹیشن پہنچیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کو ای سیون اسلام آباد سے حراست میں لیا گیا ۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سےعہدیداران اور ورکرز کو فوری  تھانہ کوہسار پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق  کیس ڈیرہ غازی خان میں رجسٹرڈ ہوا اور اینٹی کرپشن پنجاب نے اسلام آباد پولیس کی مدد سے گرفتار کیا ۔ ذرائع کے مطابق زمین پر قبضے کے کیس میں اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا ہے۔

 یادرہے آئی جی اسلام آباد احسن یونس اور ایس ایس پی آپریشنز  کو آج ہی ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا ، ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو آئی جی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا،واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر رکھا ہے اور ہر قسم کے تقرر اور تبادلوں پر پابندی عائد تھی تاہم الیکشن کمیشن نے دو دن کے لئے اپنا بلدیاتی شیڈول واپس لیا جس کے بعد  یہ اعلی سطی تبادلے ہوئے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر