سٹی42:فلسطین سےاظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کا حمزہ شہباز کی قیادت میں احتجاج،حمزہ شہباز نے کہا اقوام عالم کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں جب جب فلسطین اور کشمیر میں بربریت ہوگی ہم کھڑے ہوں گے۔
تفصیلات کےمطابق ملک بھر کی طرح پنجاب اسمبلی میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا، اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی قیادت میں ن لیگی اراکین اسمبلی نے اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا،اسمبلی سیڑھیوں پر حمزہ شہباز سمیت تمام اراکین نےفلسطین کےپرچم اٹھا کر اور گلے میں لیبک غزہ کے مفلرز ڈال کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ایک قومی لائحہ عمل اختیار نہیں کیا جائے گا تو آنے والی نسلوں کو کیسے دیکھیں گے۔جو قومیں آپس میں لڑتی ہیں وہ دنیا کے ساتھ نہیں لڑسکتیں۔حمزہ شہباز نے کہا اقوام عالم کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں جب جب فلسطین اور کشمیر میں بربریت ہوگی ہم کھڑے ہوں گے،انہوں نے کہا کہ تین سال سے کون ہے جو جیلوں کی مار کھا رہا ہےہم نے حکومت کے انتقام کو برداشت کیا ہے ۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں معاشی مسائل کا سب اندازہ لگاسکتے ہیں سیاسی جوڑ توڑ کی باتیں پیچھے رہ گئی۔ مسائل کا حل فری اور فیئر الیکشن میں ہیں۔