ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احتساب عدالت،2 ملزموں کے ریمانڈ میں توسیع

احتساب عدالت،2 ملزموں کے ریمانڈ میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یا ور ذوالفقار : احتساب عدالت میں پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کرپشن سکینڈل کیس پر سماعت، عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع کر دی،جبکہ نیشنل بینک میں اربوں روپے کرپشن سکینڈل میں ملوث ملزم عثمان سعید کے ریمانڈ میں بھی 22 جون تک توسیع کردی گئی ۔

احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے کیس پر سماعت کی، نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر عاصم ممتاز پیش ہوئے جبکہ کیس افسر محسن مجید اور تفتیشی افسر محمد طیب بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ نیب تفتیشی افسر نے ملزم سے تفتیش کے متعلق عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم نے دوران تفتیش اپنے دو اکاونٹس جن میں خطیر رقم ٹرانسفر کی گئی ہے اور پراپرٹی کا انکشاف کیا، جن کا ریکارڈ آنا ابھی باقی ہے۔

نیب وکیل نے بتایا کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنا باقی ہے،ملزم نے پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام سے لوگوں کو 70 ہزار سے زائد فارم فروخت کیے،ملزم کے معاہدہ کے مطابق پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کو 350 ایکڑ زمین دینا تھی، جبکہ ملزم نے 136 ایکڑ زمین دی،ملزم نے پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کےنام پر لوگوں سے دو ارب روپے سے زیادہ کا فراڈ کیا،ملزم کیخلاف شکایات موصول ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا، نیب کی جانب سے ملزم کے پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نےدلائل سننے کے بعد جسمانی ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو دوبارہ یکم جون کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت میں نیشنل بینک میں اربوں روپے کرپشن سکینڈل میں ملوث ملزم کیخلاف درخواست پر سماعت، عدالت نے عثمان سعید کے 22 جون تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔


احتساب عدالت نمبر تین کے جج نے کیس پر سماعت کی،ملزم عثمان سعید کو  کورونا وائرس کے سبب عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا، عدالت کے روبرو نیب پراسیکیوٹرپیش ہوئے اور ریفرنس کے متعلق رپورٹ پیش کی ۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کوآگاہ کیا کہ نائب صدر نیشنل بنک عثمان سعید نے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے نیشنل بنک میں کروڑوں روپے کی خورد برد کی تھی اور جعلی دستاویزات بنائی گئی تھیں، ملزم کیخلاف شکایات موصول ہونے پر نیب کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کیخلاف ریفریس تیار کیا جا رہا ہے ،جلد عدالت میں پیش کردیا جائے گا، عدالت نےدلائل سننے کے بعد ملزم کےجوڈیشل ریمانڈ میں 22 جون تک توسیع کر دی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer