معروف اداکار کورونا وائرس سے چل بسے

معروف اداکار کورونا وائرس سے چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :سندھ کے شہر لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار صغیر الہٰی کھچی کورونا وائرس کے باعث  انتقال کر گئے۔صغیرالہٰی کو کورونا وائرس کی وجہ سے طبیعت بگڑنے پر گزشتہ دنوں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا جہاں ان کا انتقال ہو گیا۔


صغیر الہٰی کی کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کے لیےطے کردہ ضابطہ کار کے تحت تدفین بھی کر دی گئی ہے۔ لاڑکانہ شہر میں صغیر الہٰی سمیت کھچی برادری کے اب تک 11 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر چکے ہیں۔

 خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا وائرس سے انتقال کر گئیں تھیں،سی ای او میو اسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے ایم پی اے شاہین رضا کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شاہین رضا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔یگم شاہین رضا بلڈ پریشر اور شوگر کی بھی مریضہ تھیں اور انہیں 17 مئی کو طبیعت خراب ہونے پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں سے انہیں لاہور ریفر کر دیا گیا۔

اسی طرح کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی  آغا فضل حسین بھی کورونا سے انتقال کرگئے تھے،ان کا تعلق جے یو آئی ف سے تھا اوروہ سابق گورنر بلوچستان بھی تھے۔عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین کے بھائی میاں سریر حسین بھی چل بسے ہیں۔

یاد رہے ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1017 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 48091تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 351 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 316 اور پنجاب میں 297 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 38، اسلام آباد 10، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer