(شہزاد خان) عید الفطر کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے سٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق شہری 20 مئی سے 31 مئی تک ایس ایم ایس سروس کے ذریعے سٹیٹ بنک کی 16 اور نجی کمرشل بینکوں کی 178 برانچوں سے نئے کرنسی نوٹ حاصل کرسکتے ہیں، شہری اپنے موبائل سے شناختی کارڈ کا نمبر اور سپیس کے بعد سٹیٹ بنک کی نامزد کردہ نزدیکی نجی کمرشل بنک کا برانچ کوڈ لکھیں اور 8877 پر ایس ایم ایس کریں جس کے بعد جوابی میسج موصول ہوگا۔
میسج میں نئے کرنسی نوٹوں کے حصول کی تاریخ اور وقت کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا، ایک شہری کو 10 روپے کے نوٹوں کے تین بنڈل مل سکیں گے، تو جلدی کیجیئے، کہیں دیر نہ ہوجائے، فوری نئے کرنسی نوٹ حاصل کریں، اپنے بچوں، عزیز واقارب کو دیں اور عید کی خوشیاں دوبالا کریں۔