ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داتا دربار دھماکے کے خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی

داتا دربار دھماکے کے خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) داتا دربار خود کش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، سی ٹی ڈی نے بھاٹی گیت کے علاقے سے سہولت کار کو  گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقے سے ایک سہولت کار گرفتار کیا گیا، جس سے خودکش جیکٹ اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا، سہولت کار کا نام محسن خان ہے ، جو چارسدہ کا رہائشی ہے۔

 سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق  داتا درباردھماکے کے خود کش حملہ آور کی شناخت صادق اللہ مہمند کے نام سے ہوئی، خود کش حملہ آور صادق اللہ افغانستان کا رہائشی تھا، جو6 مئی کو طورخم بارڈر سے پاکستان میں داخل ہوا، صادق اللہ، خود کش حملہ آور کو طیب اللہ نامی شخص نے طورخم بارڈر سے لیا اور لاہور لے کر پہنچا، دونوں نے 7 مئی کو سہولت کار محسن اور نور زیب کے گھر قیام کیا۔

واضح رہے کہ آٹھ مئی کو داتا دربار کے باہر خودکش حملے میں 14 افراد شہید جبکہ 24 سے زائد زخمی ہوئے، شہداء میں بڑی تعداد ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer