(ندیم خالد) عید قریب آتے ہی فیصل ٹاؤن میں بچوں کا جیب کترا گینگ سر گرم، دن دیہاڑے شہریوں کی جیبیں صاف کرنے لگے، پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔
فیصل ٹاؤن کے علاقے میں شہری ارسلان کی جیب سے موبائل فون اور نقدی کمال مہارت سے نامعلوم کم عمر بچے نے نکال لیا، شہری ارسلان کا کہنا تھا کہ وہ سموسے اور پکوڑوں کی دکان پر سامان لے رہا تھا جب اس کی جیب پر ہاتھ صاف کیا گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ ایک کم عمر بچے نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے موبائل نکال لیا اور اس کے بعد دوسری طرف جا کر سامان خریدنا شروع ہوگیا۔
شہری نے تھانے میں نامعلوم چور کے خلاف تھانہ فیصل ٹاؤن میں درخواست دی جس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔