(سٹی42)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے آج عید کے روز اپنے لندن میں مقیم بیٹوں سے 30 منٹ تک فون پر بات کی اور ان سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
پی ٹی آئی کے بانی اڈیالہ جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں ،عید کے دن ان کے بیٹوں نے فون پر بات کی۔ جیل حکام نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے بیٹوں سے 25 سے 30 منٹ تک گفتگوکی۔ جیل حکام نے اس گفتگو کے بارے میں مختصراً بتایا کہ عمران خان ےکے بیٹوں نے ان کے ان کی صحت کے بارے میں بات چیت کی۔ انہوں نے بانی کی آنکھ کے متعلق دریافت کیا اور ان کی عمومی صحت اور کھانے پینے کی روٹین کے متعلق بھی دریافت کیا۔
جیل حکام نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی کی دونوں بیٹے قاسم اورسلیمان سے فون پر بات ہوئی۔ بانی اپنے بیٹوں سے بات کرنے کے بعد خوش نظر آئے۔پاکستان تحریک انساف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے بھی آج عید کے روز بانی پی ٹی آئی کی ان کے بیٹوں سے فون پر بات کروانے کی اپیل کی تھی۔