ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اگر ہم پر باقاعدہ جنگ مسلط کی گئی تو ایران اس وقت تک لڑتا رہے گا جب تک ضروری ہوگا: عباس عراقچی

اگر ہم پر باقاعدہ جنگ مسلط کی گئی تو ایران اس وقت تک لڑتا رہے گا جب تک ضروری ہوگا: عباس عراقچی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر ہم پر باقاعدہ جنگ مسلط کی گئی تو ایران اس وقت تک لڑتا رہے گا جب تک ضروری ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایران اس حالیہ کشیدگی میں اپنی پوزیشن کو دفاع کے طور پر پیش کرتا ہے کیونکہ سب سے پہلے اسرائیل اور امریکا نے حملوں کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک ضروری ہوگا اپنی حفاظت جاری رکھیں گے۔ ایران مزید فوجی کارروائی یا جوابی حملے جاری رکھ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا یہ اُس وقت جاری رہے گا جب تک وہ اپنے سیکیورٹی خدشات کو ختم نہ سمجھ لے۔