ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ کشمیر،بھارتی افواج نے شہریوں کو عید کی نماز کیلئے مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا

مقبوضہ کشمیر،بھارتی افواج نے شہریوں کو عید کی نماز کیلئے مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)دنیا بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے لیکن بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو مذہبی فریضہ ادا کرنے سے روک دیا گیا ہے ۔بھارتی افواج نے حسبِ روایت شہریوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکام نے اس سال بھی کشمیری مسلمانوں کو جامع مسجد سری نگر میں نمازِ عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔عید سے قبل مسجد انتظامیہ نے نماز عید کے انعقاد کا اعلان کیا تھا اور حکام سے رکاوٹ نہ ڈالنے کی اپیل بھی کی تھی، تاہم بھارتی افواج نے حسبِ روایت شہریوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا۔

 رپورٹس کے مطابق حالیہ ہفتوں کے دوران جمعہ اور شبِ برات سمیت دیگر مذہبی مواقع پر بھی اسی نوعیت کی پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں، یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی عید کے موقع پر جامع مسجد کو بند رکھا گیا تھا اور نماز عید کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔