سٹی 42 : وزیراعظم محمدشہباز شریف عید کے موقع پر جاتی امرا پہنچے جہاں انہوں نے اپنے بھائی قائدمسلم لیگ(ن)نوازشریف سے ملاقات کی اور اُنہیں عید کی مبارکباد دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز بھی اس موقع رپر موجود تھے ۔ وزیراعظم شہبازشریف نےفیملی کےدیگرافرادسےبھی ملاقات کی۔
نوازشریف اورشہبازشریف کےدرمیان ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم شہبازشریف نےخطےکی صورتحال کےحوالےسےآگاہ کیا۔ عوام کو پٹرول میں دیئےجانےوالےریلیف سےبھی آگاہ کیا۔
نواز شریف نے کہا کہ کوشش کریں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عوام کی مشکلات کم کرنےکے لئے اقدامات جاری رکھیں۔