ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں سال شہرکےمختلف تھانوں میں بدفعلی کے 71 مقدمات درج

رواں سال شہرکےمختلف تھانوں میں بدفعلی کے 71 مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : رواں سال شہرکےمختلف تھانوں میں بدفعلی کے 71مقدمات درج ہوئے۔ مختلف علاقوں میں زناء بالجبر کی 76، اجتماعی زیادتی کی 7 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق بدفعلی واقعات میں کینٹ ڈویژن20مقدمات کیساتھ سرفہرست رہا،صدرڈویژن19،سٹی اورماڈل ٹاؤن ڈویژن میں بدفعلی کے11،11مقدمات کااندراج ہوا، اقبال ٹاؤن ڈویژن6،سول لائنزڈویژن میں بدفعلی کے4مقدمات درج ہوئے۔ اسکے علاوہ زناءبالجبرکی وارداتوں میں صدرڈویژن29مقدمات کیساتھ سرفہرست رہا۔ کینٹ ڈویژن14،ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں زناءبالجبرکے11مقدمات درج ہوئے۔ 

پولیس ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ سول لائنزڈویژن10،اقبال ٹاؤن ڈویژن میں زناءبالجبرکی9وارداتیں ہوئیں، سٹی ڈویژن میں زناءبالجبرکے3مقدمات کااندراج کیاگیا۔ اسکے علاوہ اجتماعی زیادتی واقعات میں کینٹ ڈویژن4مقدمات کیساتھ سرفہرست رہا ۔ صدر،سول لائنز،ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں اجتماعی زیادتی کا1،1مقدمہ درج ہوا ۔