سٹی 42 : عید کا پہلا روز، اہل لاہور فیملیز کے ہمراہ بڑی تعداد میں جیلانی پارک پہنچ گئے.
بچے بڑے تمام عید کی خوشی میں خوش ہیں، بچے جھولے جھولنے و بڑے خوش گپیوں میں مصروف ہیں۔ ٹھیلے والے بچوں کی عیدی سے چیزیں فروخت کرنے میں مصروف ہیں۔
پارک میں آئے منچلے موج مستی میں مگن ہیں۔
پارک کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔