(ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست گجرات کے شہر سورت میں ایک گھناؤنا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ ایک بے غیرت شوہر نے اپنے تین دوستوں کو شراب کی پارٹی کے لیے گھر بلایا اور اُس رات دوستوں نے اسکی بیوی کے ساتھ مارپیٹ کی، شوہر اور دیگر تین دوستوں نے خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کیا۔مقامی پولیس نے شوہر سمیت 3 افراد پر گینگ ریپ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پولیس کمشنر آلوک کمار نے بتایا ہے کہ انہوں نے ملزم شوہر سمیت 3افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ چوتھا ملزم فی الحال دبئی میں ہے اور اس کے خلاف بھی ضروری کارروائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مئی 2024 میں متاثرہ خاتون نے امریلی کے بگسرا کے رہنے والے ایک نوجوان سے لو میرج کی تھی۔ خاندان کی مخالفت کے باوجود اس نے شادی کی تھی۔ 22 اکتوبر 2024 کو دونوں سورت کے کپودرا علاقے کی لکشمن نگر سوسائٹی میں کرائے کے مکان میں رہنے لگے۔ شوہر پیشے سے رتن کاریگر ہے۔ شوہر کے ساتھ کام کرنے والے اس کے تین دوست اجے، جگگو اور چراغ اکثر ان کے گھر آتے تھے۔ وہ وہاں ٹھہرتے بھی تھے۔ مئی 2025 کی ایک رات شوہر نے اپنے تینوں دوستوں کے ساتھ گھر میں شراب پی۔ نشے کی حالت میں شوہر اور اسکے دوستوں نے خاتون کے ساتھ گالی گلوچ اور مارپیٹ کی ۔شوہر کی موجودگی میں اس کے تینوں دوستوں نے خاتون کے ساتھ باری باری ریپ کیا۔ اس میں شوہر بھی اس جرم میں شامل رہا۔ ریپ کے بعد ملزمان نے خاتون کو دھمکی دی کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو اسے جان سے مار دیا جائے گا
اس واقعے کے بعد بھی شوہر کی درندگی ختم نہیں ہوئی۔ وہ بیوی پر بار بار اپنے دوستوں کے ساتھ تعلق بنانے کا دباؤ ڈالتا رہا۔ مسلسل بڑھتے ظلم سے تنگ آ کر متاثرہ نے گھر چھوڑ دیا
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جون 2025 میں اس کے شوہر نے اسے چھوڑ دیا۔ وہ ایک پیئنگ گیسٹ میں رہنے لگی۔ فروری میں متاثرہ کے چچا زاد بھائی نے اسے فون کیا۔ اسے گھر واپس آنے کو کہا گیا۔ اس پر وہ مان گئی۔ اس نے اپنے بھائی اور خاندان کے افراد کو گینگ ریپ کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے اسے شکایت درج کرانے کا مشورہ دیا۔ اس کے بعد اس نے کپودرا پولیس میں شکایت درج کرائی۔
پولیس نے گینگ ریپ کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کی۔ پولیس نے شوہر سمیت 3 ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ایک مفرور ملزم کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔