سٹی 42 : لاہور سمیت صوبہ بھر میں عید الفطر کےموقع پرپنجاب پولیس ہائی الرٹ ہے ۔
ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے تفریحی مقامات کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ تفریحی مقامات پر شہریوں کو چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہلڑ بازی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ کے تدارک کیلئےناکے لگائے جائیں۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ، ایلیٹ ٹیمیں پارکوں، تفریحی مقامات کے گرد پٹرولنگ کریں۔ ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ پر فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے۔