ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں اضافہ

ڈالر کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کا اضافہ ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 280.23 روپے سے بڑھ کر 280.26 روپے پر بند ہوا ۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ تین ماہ میں درآمدی بل 15 ارب ڈالر سے تجاوز ہونے پر ڈالر کی طلب دیکھی جارہی ہے ۔  

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر1 پیسے کم ہوکر 282.06 روپے پرآگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 1.55 روپے سستا ہوکر 305.89 روپے، برطانوی پاؤنڈ 3 پیسے کمی سے 366.53 روپے، سعودی ریال 1 پیسے کم ہوکر  75.28 روپے پرآگیا ۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 76.80 روپے پر برقرار رہا ۔