درنایاب:واسا وزیراعلیٰ کے ترجیحی منصوبے لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج سےنئی گاڑیاں خریدے گا، واسا 7کروڑ 80لاکھ مالیت سے 12سنگل کیبن ڈالے خریدے گا.
فنڈز نکالنے ،قبل از وقت گاڑیاں خریدنے کی حکومت پنجاب سے منظوری مل گئی واسا نے لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج سے گاڑیوں کےفنڈز چارج کرنے کی اجازت مانگی تھی.
سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نے واسا کو منظوری دینے کا باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا, واسا منظوری ملنے کے بعد 12سنگل کیبن ڈالے ایڈوانس پے منٹ دے کر خرید سکتا ہے.
اس سے قبل واسا نے 3ڈبل کیبن ٹیوٹا ڈالے بھی خریدے تھے, وائس چیئرمین واسا ، ایم ڈی واسا ،ڈائریکٹر پی اینڈ ای نے نئے ڈالے لے لئے تھے, لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج سے نئے ڈالے آپریشنل سٹاف کے نام پر خریدے جارہے ہیں.
Stay tuned with 24 News HD Android App