ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ:تحریک انصاف کو 22 مارچ کومینار پاکستان پرجلسے کی اجازت نہ مل سکی

لاہور ہائیکورٹ:تحریک انصاف کو 22 مارچ کومینار پاکستان پرجلسے کی اجازت نہ مل سکی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:تحریک انصاف کو 22 مارچ کومینار پاکستان پرجلسے کی اجازت نہ مل سکی۔ہائیکورٹ نے 22 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے سے متعلق درخواست نمٹادی۔
چیف سیکرٹری ،آئی جی پنجاب ودیگر فریقین کے جواب کی روشنی میں درخواست نمٹائی گئی۔
جسٹس فاروق حیدر کا وکیل سے مکالمہ کے دوران کہا کہ ڈی سی کی جانب سے آپ کی درخواست خارج ہوچکی ،درخواست گزارڈی سی کے درخواست خارج کرنے کے حکم کو چیلنج کرسکتا ہے۔
جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی رہنماء اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی۔پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد ادریس بھٹی پیش ہوئے۔
 لاء افسر نے عدالت کو بتایا کہ ممکنہ دہشت گردی کے خطرہ کے پیش نظر پی ٹی آئی کو اجازت نہیں دی گئی ،ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی اجلاس میں پی ٹی ائی کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔