عابد چوہدری: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ برکی کے علاقے میں پیش آیا جہاں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔
جاں بحق شخص کی شناخت 35 سالہ فیاض کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے۔
ایدھی ترجمان کے مطابق حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔