عابد چوہدری: ایس ایچ او برکی محمد رضا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک گروہ کے سرغنہ عثمان کو گرفتار کر لیا ہے جو بیوہ خاتون کی جائیداد پر قبضہ کر کے تشدد کرنے میں ملوث تھا۔
تفصیلات کے مطابق عثمان نے اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ ڈیفنس میں ایک بیوہ خاتون پر تشدد کیا۔ملزمان نے اسلحہ کے زور پر خاتون اور اس کے کرایہ داروں کو محبوس کیا اور انہیں ہراساں کیا۔
اسلحہ کے ذریعے خاتون اور کرایہ داروں کو دھمکانے اور ہراساں کرنے کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔
ملزم عثمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
ایس ایچ او برکی نے بتایا کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔