فیفا ورلڈ کپ2026 کوالیفائنگ راؤنڈ، اردن نے پاکستان کو شکست دے دی

FIFA World Cup 2026 qualifier round two, Pakistan vs Jordan, City42
کیپشن:  اسلام آباد میں جمعرات کے روز  فیفا ورلڈ کپ  2026کے  کوالیفائر کے دوران پاکستان کے راہیس نبی، بائیں اور اردن کے یزان النامت گیند کے لیے لڑ رہے ہیں
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: فیفاورلڈکپ کوالیفائنگ راونڈ ٹو  کے میچ میں پاکستان کو اردن سےشکست  ہو گئی۔

 21 مارچ جمعرات کو اردن  اور  پاکستان کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائر   راؤنڈ ٹو کا میچ ہوا جس میں اردن نے پاکستان کو  3-0 سے شکست  دے دی۔

 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کے اس اہم میچ میں اردن کی جانب سے موسی تماری نے دو  گول کئے۔ انہوں نے پہلا گول میچ کے دوسرے منٹ میں ملنے والی فری کک پر کیا۔ایک گول علی اولوان نے پنالٹی اسپاٹ گول کیا۔
2023 کے اے ایف سی ایشین کپ میں رنر اپ اردن نے اسلام آباد میں ہونے والے میچ سے پہلے دوسرے راؤنڈ میں ایک میچ ڈرا کیا تھا اور ایک ہارا تھا۔
پاکستان دوسرے راؤنڈ کے گروپ مرحلے کے تمام میچ ہار چکا ہے۔
پاکستان نے  ورلڈ کپ 2026 کے پہلے کوالیفائنگ راؤنڈ  میں اکتوبر میں ا سلام آباد میں کمبوڈیا کو شکست دی تھی۔ ۔